پشاورمیں پولیوکا نیا کیس سامنے آگیا ملک بھرمیں تعداد 36 ہوگئی محکمہ صحت

اب تک صرف فاٹا میں 11 کے قریب پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت

گزشتہ دنوں قبل ہی محکمہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی پولیو ویکسین بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پشاور میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 36 ہوگئی۔


محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے علاقے شیخان ٹاؤن میں 18 ماہ کی عافیہ میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کےبعد ملک بھر میں رجسٹرڈ پولیو کیسز کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اب تک صرف فاٹا میں 11 کے قریب پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی 2 ملک رہ گئے ہیں جہاں بچوں کو زندگی بھر معذور بنانے والے اس وائرس کو قابو نہیں کیا جاسکا جب کہ چند روز قبل ہی محکمہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی پولیو ویکسین بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
Load Next Story