الیانا ڈی کروز نے جیکی چن کی ’’کنگ فویو گا‘‘ میں کترینہ کی جگہ لے لی

اداکارہ فلم میں ایکشن مناظر کے علاوہ جیکی چن کی نگرانی میں اسٹنٹس بھی عکسبند کروائیں گی


Showbiz Desk October 03, 2015
جیکی چن ملائکہ اروڑا کے بعد دوسری مرتبہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

COLOMBO: بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے فلم ''کنگ فو یوگا'' میں ایشیا کے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کے مدمقابل ایک بڑا کردار حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ''کنگ فو یوگا'' میں اس کردار کے لیے پہلے کترینہ کیف کو سائن کیا گیا تھا مگر انھوں نے اپنی دوسری فلمیں مصروفیات کی بنا پر کام کرنے سے انکار کردیا جس پر ہدایتکار سٹینلے ٹانگ نے ان کی جگہ الیانا ڈی کروز کو کاسٹ کرلیا ہے اور وہ گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ جیکی چن پہلی مرتبہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کررہے وہ اس سے پہلے ملیکہ شیراوت کے ساتھ فلم ''میتھ'' میں کام کرچکے ہیں مگر اس فلم میں ملیکہ شیراوت کا کردار مختصر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم ''برفی'' کی اداکارہ الیانا کا کردار اس فلم میں ملیکہ کی ''میتھ'' کے مقابلہ میں زیادہ ہے اور اس کے آغاز سے آخر تک نظر آئیں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیانا فلم میں کچھ ایکشن مناظر یا اسٹنٹس بھی کرتی نظر آئیں گی اور یہ مناظر جیکی چن کی ہدایت اور نگرانی میں عکسبند کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونو سود بھی اس فلم میں وِلن کا کردار نبھا رہے ہیں اور وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی ہیں۔

اس سلسلہ میں کہا گیاہے کہ ہرتیک روشن نے بھی''کنگ فو یوگا'' میں کام کی حامی بھرلی تھی مگر آخری وقت پر ان کے انکار سے فلمسازوں کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے ہرتیک کی جگہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کو کاسٹ کرلیا۔ وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔