وریندرسکسینا پاکستان میں ڈرامہ کرنے کے خواہش مند

لاہورکے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اسی لیےچاہتا ہوں کہ لاہورمیں پرفارم کروں،وریندرسکسینا


Qaiser Iftikhar October 03, 2015
لاہورکے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اسی لیےچاہتا ہوں کہ لاہورمیں پرفارم کروں،وریندرسکسینا۔ فوٹو : فائل

فلم، ٹی وی اورتھیٹرپرمتعدد کردار نبھانے والے بھارتی اداکارہ وریندر سکسینا نے پاکستان میں اپنے گروپ کے ہمراہ اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

بالی وڈاسٹارز نصیرالدین شاہ، اوم پوری، رتنا پھاٹک اوردیویا دتہ سمیت دیگر فنکاروں کو پاکستان میں تھیٹرکے دوران ملنے والے رسپانس کے باعث اپنی تھیٹرٹولی کے ہمراہ لاہور، کراچی اوراسلام آباد میں ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر انھوں نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ پاکستان میں فن کے قدردانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پاکستانی گلوکاروں اورسازندوں نے ہمیں ہمیشہ متاثر کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کے معروف فنکارپاکستان میں اسٹیج ڈرامے کرچکے ہیں اوران کو دیکھ کراب میرا بھی دل چاہتا ہے کہ میں بھی پاکستان میں ضرور ڈرامہ کروں۔ اس کے لیے میں سب سے پہلے اپنی تھیٹرٹولی کے ہمراہ لاہورآنا چاہتاہوں۔ لاہورکے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اسی لیے میں بھی چاہتا ہوں کہ میں لاہورمیں پرفارم کروں اوراس کے بعد کراچی اوراسلام آباد میں پرفارم کرنا چاہتاہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔