حصص مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل قائم ہونے کے باعث مزید 219 پوائنٹس ریکور

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 16.89فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ8 لاکھ87 ہزار630 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter October 03, 2015
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 16.89فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ8 لاکھ87 ہزار630 حصص کے سودے ہوئے ۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شعبہ جاتی بنیادوں پر پراعتماد سرمایہ کاری کے سبب جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی32800 اور32900 پوائنٹس کی مزید 2حدیں بھی بحال ہوگئیں، 55.76 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید25 ارب98 کروڑ95 لاکھ36 ہزار937 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 54 لاکھ93 ہزار610 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے ایک موقع پر53.36 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے10 لاکھ 77 ہزار474 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے42 لاکھ78 ہزار888 ڈالر، میوچل فنڈزکی جانب سے39 لاکھ44 ہزار85 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے کی جانے والی2 لاکھ44 ہزار156 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے سبب مارکیٹ کا مورال بلندی کی جانب گامزن ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 219.42 پوائنٹس کے اضافے سے 32969.73 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 151.15 پوائنٹس کے اضافے سے 19774.72 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 470.32 پوائنٹس کے اضافے سے55546.76 ہو گیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 16.89فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ8 لاکھ87 ہزار630 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار364 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں203 کے بھاؤ میں اضافہ، 137 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔