’’ایاز صادق تاحال اسپیکرکے اختیارات استعمال کررہے ہیں‘‘

حالیہ دورہ ماسکوکیلیے پارلیمانی وفد کے اراکین کے ناموں کی منظوری بھی ایازصادق نے دی

سیکریٹری ٹواسپیکرسعیدمیتلا ایازصادق کی انتخابی مہم میں مصروف،سرکاری وسائل کااستعمال فوٹو: فائل

MIRPUR:
قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردارایازصادق منصب سے ہٹائے جانے کے باوجود اسپیکر کے اکثر اختیارات اورمراعات استعمال کررہے ہیں جبکہ حال ہی میں ماسکوجانے والے ایک پارلیمانی وفد کے ارکان کے ناموں کی منظوری بھی سابق اسپیکرنے دی۔

موجوہ قائم مقام اسپیکرمرتضی جاوید عباسی کوصرف سفارتکاروں سے ملاقاتوں یا اہم اجلاس کے لیے اسپیکر چیمبر میں بیٹھنے کی اجازت ہے اورنہ وہ اسپیکرچیمبربھی استعمال نہیں کر سکتے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ سیکریٹری ٹواسپیکرسعید میتلا اکثر لاہور میں ہوتے ہیں اور سابق اسپیکر ایاز صادق کی انتخابی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ سیکریٹری ٹواسپیکر کے طورپران کے کام بھی کر رہے ہیں۔


اسی طرح پی ایس مشتاق ڈی جی پروٹوکول انورسیال بھی اکثروبیشتر حلقہ این اے 122میں سابق اسپیکر کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلیے وہاں دیکھے گئے ہیں،ایاز صادق کے بطوراسپیکر سرکاری ڈرائیوراب بھی ان کے ساتھ ڈیوٹی کررہے ہیں کیونکہ ان سب کو یقین دلایا گیا ہے کہ سابق اسپیکر نے دوبارہ جیت جاناہے اس لیے وہ دوبارہ بھی اسپیکر ہی بنیں گے ۔

دوسری طرف سابق سپیکر ایاز صادق اسپیکر کے طور پر ملنے والا موبائل فون بھی استعمال کر رہے ہیں جس کااسکرین پرنمبر ڈسپلے نہیں ہوتا اور سی ایل آئی کی سہولت ختم کرنے کی اجازت آئی ایس آئی سے لی جاتی ہے مگروہ اب تک اس فون کواستعمال کر رہے ہیں جس کے وہ مجاز نہیں ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ضمنی الیکشن کیلیے انتخابی مہم میں پراڈوگاڑی بھی پرائیویٹ نمبرلگا کر استعمال کررہے ہیںجس کا الیکشن کمیشن کونوٹس لینا چاہیے۔
Load Next Story