بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں5 سالہ بچے کی قربانی کاانکشاف
مشتبہ شخص بچے کوپکڑکرلے گیا اورگلاکاٹ کرخون اپنے گھر میں چھڑک دیا
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں5 سالہ بچے کی قربانی دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاسم کے پوکروگاؤں میں بچے کے قتل کے بعد گاؤں والوں نے مشتبہ شخص کو مارنے پیٹنے کے بعد آگ لگا دی۔ 25 سالہ مشتبہ شخص نے بچے کواس وقت اٹھا لیا تھا جب وہ اسکول سے آنے کے بعداپنے دوستوں کے ساتھ باہرکھیل رہا تھا، پھر اس شخص نے بچے کا گلا کاٹ کر اس کے خون کو اپنے گھر میں چھڑک دیا۔
پرکاسم ضلع کے ایس پی سی ایچ سری کانت نے بتایا کہ بچے کے ساتھ کھیلنے والے ایک دوست نے فوری طور پر اس کی ماں کو بتایا کہ یہ شخص بچے کو لے گیا ہے۔ جیسے ہی والدین مشتبہ شخص کے گھر پہنچے تو وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی دیکھی، مشتبہ شخص کودوسرے گاؤں کی طرف فرار ہوتے ہوئے گاؤں والوں نے پکڑلیا، مارا پیٹا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص 70 فیصد جل چکا ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص ایک شام پہلے بھی ڈیڑھ سال کی ایک بچی کو لے کر گیا تھا جسے گاؤں والوں نے اس سے چھین لیا تھا پولیس نے مشتبہ شخص کے خلاف بچے کی قربانی کی نیت سے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے،گاؤں والوں کے خلاف بھی مشتبہ شخص کوجلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔