وٹامن ڈی کی مناسب مقدار الزائمر کے عمل کو سست کر سکتا ہے

وٹامن ڈی سورج اور گری والے میوے، دال اور چکنائی والی مچھلی سے حاصل کیا جا سکتا ہے

دماغی کمزوری کے مرض میں مبتلا افراد میں وٹامن ڈی کی سطح دیگر کے مقابلے میں کم پائی گئی فوٹو: فائل

محققین نے اپنی جدیدی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار سے الزائمر کے مرض سست کیا جاسکتا ہے۔


امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے رسالے میں شائع کی گئی مطالعاتی رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی اور دماغی کمزوری کا تعلق جاننے کے لئے جن افراد پر تحقیق کی گئی ان میں سے کچھ افراد مکمل طورپردماغی کمزوری کا شکار تھے، جب کہ چند ایک میں یہ مرض درمیانی سطح کا تھا، محققین کو اس گروپ میں 60 فیصد افراد میں وٹامن ڈی کی کمی پائی گئی۔


تحقیق میں شامل سائنسدان ڈاکٹرجوشوا ملر کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کا تعلق الزائمر کی بیماری اور یاداشت کی کمزوری سے ہو سکتا ہے کیونکہ جو افراد دماغی کمزوری کے مرض میں مبتلا تھے ان افراد کے مقابلے میں وٹامن ڈی کی سطح کم تھی جن کا دماغی فہم درمیانے درجے کا تھا یا وہ معمول کے مطابق تھا۔

مطالعاتی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بظاہر وٹامن ڈی دماغی کمزوری کے ظاہر ہونے کے عمل کو سست کر سکتی ہے لیکن اس بارے میں مزید مطالعاتی جائزوں کی ضرورت ہے کہ آیا وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ اس عمل کو سست کرنے میں کار آمد ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وٹامن ڈی سورج اورگری والے میوے، دال اور چکنائی والی مچھلی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ الزائمر دماغی کمزوری کی ایک عام طور پر پائی جانے والی بیماری ہے۔ 50 برسوں کے بعد بالغ افراد میں الزائمر کی بیماری اور یاداشت کی کمزوری کے اثرات میں اضافہ ہو جائے گا.
Load Next Story