آج یا کل بھارت کو امن کے لئے ہمارے تجویز کردہ راستے پر آنا ہوگا وزیراعظم

امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک October 03, 2015
سرحد پار سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کو ختم ہونا چاہیے، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے اور آج نہیں تو کل بھارت کو اس راستے پر آنا ہوگا۔



لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کئی دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے، بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیرمیں ظلم کا راستہ چھوڑنا پڑے گا،عالمی سطح پر کشمیر کےبارے میں پاکستان کی بات سنی اورمانی جا رہی ہے، پاکستان کے پاس ''را'' کی مداخلت کےثبوت موجود ہیں جنہیں اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا گیا ہے، سرحد پار سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کو ختم ہونا چاہیے، دونوں ملکوں کو متوازن سوچ اختیارکرنی چاہیے کیونکہ الزام تراشی سے امن قائم نہیں ہوتا، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی سےترقیاتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔



وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صرف مسائل ہی نہیں ان کا حل بھی بتایا، ہم نے خطے میں امن کے لیے خلوص کے ساتھ تجاویز دی ہیں،امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے، امن کے لیے پاکستان کی تجاویز پرعمل کرنا ہوگا، اس راستے پر آج آیا جائے یا کل راستہ یہی ہے، جتنی جلد یہ راستہ اختیار کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملے گی، اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمیں ہی کامیابی حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |