راولپنڈی میں ڈینگی نے ایک اورجان لے لی جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی

24 سالہ فائزہ کو پہلے نجی اسپتال سے پمز اور پھر بے نظیر بھٹو ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی


ویب ڈیسک October 03, 2015
راولپنڈی میں ڈینگی سے اب تک 2 خواتین انتقال کرچکی ہیں فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ڈینگی نے ایک اور جان لے لی جس کے بعد شہر میں اس موذی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 سالہ فائزہ کو چند روز قبل نجی اسپتال سے اسلام آباد کے پمزاسپتال لے جایا گیا تاہم بعد میں اسے بے نظیر بھٹو ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا جہاں وہ جاں بر نہ ہوسکی، بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے فائزہ کی میت کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے اب تک 2 خواتین انتقال کرچکی ہیں جب کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1100 سے زائد ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔