سلمان کے ساتھ فلم میں رومانس کرتے ہوئے گھبراہٹ کا شکارتھی سونم کپور

سلمان خان اور سونم کپور فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک October 03, 2015
سلمان خان اور سونم کپور فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں فیشن کوئین کے نام سے مشہور ادکارہ سونم کپور نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ فلم''پریم رتن دھن پایو'' کے سیٹ پر رومانس کرتے ہوئے کافی گھبرا گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ''پریم رتن دھن پایو'' میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ دبنگ خان کے ساتھ فلم سیٹ پر کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں اس لئے ان کے ساتھ فلم کے سین کے مطابق رومانس کرتے ہوئے خاصی خوفزدہ تھی اور رومانس کے دوران بھی گھبراہٹ کا شکار تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی اداکاری شروع سے ہی پسند ہے اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے پرجوش تھی وہیں رومانس کرنے پر پریشان بھی تھی تاہم فلم ڈائریکٹر سورج بھرٹیا کی حوصلہ افزائی سے مطمئن ہوکر فلم میں کام کیا۔

واضح رہے کہ فلم''پریم رتن دھن پایو'' 12 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جب کہ فلم کے ٹریلرنے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔