نائیجریا میں 2 بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک 41 زخمی

پہلا دھماکا ایک پولیس اسٹیشن اور دوسرا بس اسٹاپ کے قریب ہوا، حکام


ویب ڈیسک October 03, 2015
پہلا دھماکا ایک پولیس اسٹیشن اور دوسرا بس اسٹاپ کے قریب ہوا، حکام ۔فوٹو؛رائٹرز /فائل

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ ترزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا ابوجا سے 40 کلومیٹر دور ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا جب کہ دوسرا بس اسٹاپ کے قریب ہوا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے جنگجو تنظیم بوکو حرام کے شدت پسندوں نے کیا جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔