مختلف علاقوں سے 41 ملزمان گرفتار اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میںکئی اہم انکشافات متوقع ہیں


ایکسپریس July 17, 2012
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میںکئی اہم انکشافات متوقع ہیں, فائل فوٹو

ضلع شرقی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 41 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ کی ہدایت پر کلاکوٹ ،پریڈی ،بوٹ بیسن ،درخشاں ، کلری ، کلفٹن ، آرٹلری میدان ، بلوچ کالونی اور محمود آباد پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خواتین سمیت مجموعی طور پر 41 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا ،مسروقہ سامان میں طلائی زیورات ،موبائل فون،نقدی ،موٹر سائیکلیں ، شراب اور دیگر منشیات بھی شامل ہے۔

گرفتارملزمان میں9موٹرسائیکل لفٹر ، جعلسازجبکہ12مفرور ملزمان بھی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی و رہزنی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میںکئی اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں