سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 100بھارتی ماہی گیرگرفتار

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ماہی گیروں کی 12 کشتیاں بھی تحویل میں لے لیں۔


ویب ڈیسک October 03, 2015
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ماہی گیروں کی 12 کشتیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ فوٹو : فائل

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر100 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے 100 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 12 کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے بھارتی شہریوں کو قانونی کارروائی کے لئے کراچی کی جیل منتقل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔