مسلم لیگ ن وفاق کو کمزور کرنے کا باعث بن رہی ہے خورشید شاہ

خواجہ آصف میں ہمت ہے تو وہ کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک October 03, 2015
کسان ریلیف پیکج تقریب ميں وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں کو نہیں بلکہ اپنے ہی لوگوں کو بٹھایا تھا، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیدھے سادھے آدمی ہیں جب کہ قصور ان کی ٹیم کا ہے کیونکہ نواز شریف کی پارٹی وفاق کو کمزور کررہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں آصف زرداری گواہی نہيں دے سکتے جب کہ مارک سیگل کو آصف زرداری نے نہيں خریدا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیدھے سادھے آدمی ہیں اور ان کی ٹیم انہیں غلط مشورے دے رہی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) وفاق کو کمزور کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے کسان ریلیف پیکج تقریب ميں کسانوں کو نہیں بلکہ اپنے ہی لوگوں کو بٹھایا تھا جب کہ اسحاق ڈار نے تقریر لکھ کر میاں صاحب کے ہاتھ میں دی اور انہوں نے اعلان کردیا۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف میں ہمت ہے تو وہ کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔