فلموں کی کامیابی نے کراچی فلم انڈسٹری کو زندہ کردیا مہتاب شاہ
پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی فنکاروں کے لیے ایک بہت بڑی خوش خبری ہے، مہتاب شاہ
پاکستان کی پہلی ہندکو فلم بنانے والے اداکار و مصنف مہتاب شاہ ان دنوں نئی مزاحیہ اردو فلم''میں بنی دلہن'' بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس فلم کے ڈائریکٹر شبیر کرن ہوں گے جب کہ فلم میں تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے معروف ادکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
فلم کے بارے میں ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے اس فلم کے مصنف اور ادکار مہتاب شاہ نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی فنکاروں کے لیے ایک بہت بڑی خوش خبری ہے، کراچی میں ایک بار پھر تھیٹر کی رونقیں بحال ہورہی ہیں اور لوگ ڈرامہ دیکھنے آرہے ہیں، پاکستانی فلموں کی کامیابی نے تو کراچی کی فلم انڈسٹری کو زندہ کردیا ہے۔
انھوں نے کہا میں نے جب پہلی ہند کو فلم بنائی تھی تو میرے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ جو میں تجربہ کرنے جارہا ہوں وہ کامیاب ہوجائے، مجھے خوشی ہے ملک بھر میں ہند کو فلم ''چاچی جل کراچی'' کو زبردست پزیرائی ملی، اپنے ادارے کے تحت آئندہ اردو مزاحیہ فلم ''میں بنی دلہن'' کے علاوہ علاقائی زبان میں بھی فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے، یہ ایک اچھا وقت ہے ہمیں اچھا اور معیاری کام کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔