کپاس کی پیداوا ریکم اکتوبرتک2568 فیصدگھٹ گئی

یکم اکتوبر تک جنرز کے پاس غیر فروخت شدہ اسٹاک 6 لاکھ 30 ہزار 235 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔


Khabar Nigar October 04, 2015
یکم اکتوبر تک جنرز کے پاس غیر فروخت شدہ اسٹاک 6 لاکھ 30 ہزار 235 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔ فوٹو : فائل

کپاس کی پیداواریکم اکتوبر 2015 تک30 لاکھ 73 ہزار 325 گانٹھ رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں41 لاکھ 35 ہزار 96 گانٹھ سے 10 لاکھ 61 ہزار 771 گانٹھ یا25.68 فیصدکم ہے۔

پی سی جی اے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 32.71 فیصد کمی سے 13 لاکھ 31 ہزار 849 گانٹھ اور سندھ کی فیکٹریوں میں4لاکھ 14گانٹھ کمی سے 17 لاکھ 41 ہزار 486 گانٹھ کپاس آئی۔

اعدادوشمار کے مطابق یکم اکتوبر تک فیکٹریوں میں آنیوالی کپاس سے 26 لاکھ 74 ہزار 977 گانٹھ روئی تیار کی گئی، ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 30 ہزار 190 گانٹھ روئی خریدی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 22 لاکھ 12 ہزار 900 گانٹھ روئی خریدی، ملک میں 753 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں جن میں سے507 فیکٹریاں پنجاب میں چل رہی ہیں، یکم اکتوبر تک جنرز کے پاس غیر فروخت شدہ اسٹاک 6 لاکھ 30 ہزار 235 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔