دہلی کے شاہی امام کے صاحبزادے کا ہندو لڑکی سے شادی کا فیصلہ
شاہی امام لڑکی کی طرف سے اسلام کی پیروی کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد راضی ہوگئے ہیں۔
WARSAW:
دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام کے صاحبزادے شعبان بخاری کی شادی غازی آباد کی ہندو لڑکی سے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے شاہی امام شادی کے خلاف تھے لیکن لڑکی کی طرف سے اسلام کی پیروی کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد راضی ہوگئے ہیں۔ لڑکی کا نام سامنے نہیں آسکا تاہم شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جو 13 نومبر کو طے پائی ہے اور دعوت ولیمہ 15 نومبر کو ہوگی۔ اس ضمن میں ماہی پالپور میں ایک فارم ہاؤس بک ہو چکا ہے۔