سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے 104 ایرانیوں کے جسد خاکی تہران پہنچا دیئے گئے

جب ضرورت پڑی ہم نے سفارتی زبان کا استعمال کیالیکن اگر ضرورت پڑی تو ایران طاقت کی زبان بھی استعمال کریگا، ایرانی صدر


ویب ڈیسک October 04, 2015
جب ضرورت پڑی ہم نے سفارتی زبان کا استعمال کیالیکن اگر ضرورت پڑی تو ایران طاقت کی زبان بھی استعمال کریگا، ایرانی صدر۔ فوٹو:فائل

سانحہ منیٰ میں بھگڈر مچنے کے باعث شہید ہونے والے 104 ایرانیوں کے جسد خاکی تہران پہنچا دیئے گئے ہیں۔

سانحہ منیٰ کے دوران جاں بحق104ایرانی حجاج کے جسدخاکی واقعے کے 9 دن بعد تہران پہنچا دیے گئے۔ ایرانی حکام کاکہناہے کہ واقعے میں اس کے464 شہری جاں بحق ہوئے، ایرانی صدرحسن روحانی و دیگر اعلیٰ حکام نے تہران ایئرپورٹ پرمیتیں وصول کیں۔

اس موقع پرخطاب میں حسن روحانی نے کہاکہ سانحہ منیٰ افسوسناک واقعہ اورسب کیلیے بڑا امتحان ہے، واقعے کے بارے میں ہماری زبان بھائی چارے اور احترام کی رہی ہے۔ جب ضرورت پڑی، ہم نے سفارتی زبان کا استعمال کیا، اگر ضرورت پڑی تو ایران طاقت کی زبان بھی استعمال کریگا، اگر اس واقعے میں سعودی حکام کی ذمے داری ثابت ہوئی تو ہم انھیں معاف نہیں کریں گے۔

ایرانی حجاج کی باقی میتیں آج تہران پہنچنے کاامکان ہے۔ ایرانی وزیر صحت حسن ہاشمی کا کہناہے کہ ابھی تک تمام ایرانی حجاج کی شناخت کاعمل مکمل نہیں ہو سکا اورمیتوں کی ایران منتقلی میں مزید تاخیرہوگی، ڈی این اے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں