پیپلزپارٹی کااین اے 122 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعدالت سے رجوع کا فیصلہ

الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے سامنے بے بس ہوچکا ہے،امیدوار پیپلزپارٹی

ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں، بیرسٹر عامر حسن فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے دوران امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


لاہورکے حلقہ این اے 122 میں پیپلز پارٹی کے امیدواربیرسٹر عامرحسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے علیم خان نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں لیکن الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے سامنے بے بس ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن کے بار بار نوٹس لینے پر بھی کارروائی نہ ہوسکی۔ اس لئے وہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب عامر حسن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کردیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کے فوری طور پر بڑے بل بورڈز اوربینرز ہٹائے جائیں۔
Load Next Story