سانحہ منیٰ کے کئی روز بعد بھی 90 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ

حج مشن نے اب تک 292 لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کیا ہے، وزارت مذہبی امور


ویب ڈیسک October 04, 2015
سانحہ میں زخمی ہونے والے 49 میں سے 40 کو علاج کے بعد فارغ کردیا جبکہ 9 تاحال زیر علاج ہیں، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 90 تاحال لاپتہ ہیں۔



وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 60 ہوگئی جن میں سے 26 پاکستانی شہداء کی تصدیق سعودی حکام نے کی جب کہ 34 کی تصدیق عینی شاہدین اور ان کے رشتہ داروں نے کی۔ سانحہ میں زخمی ہونے والے 49 میں سے 40 کو علاج کے بعد فارغ کردیا جب کہ 9 تاحال زیر علاج ہیں۔



وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج مشن نے اب تک 292 لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کیا ہے جب کہ سانحہ کے بعد سے تاحال 90 پاکستانی لاپتہ ہیں،لاپتہ حاجیوں میں حکومتی اسکیم کے 17، نجی کے 25 ، وزارت مذہبی امور اقامہ ہولڈرز11 اور دیگر ممالک سے آنے والے37 پاکستانی شامل ہیں۔





دوسری جانب سانحہ منیٰ كے بعد جہاں وزارت مذہبی امور كے حكام لاپتہ حجاج كے بارے ميں معلومات فراہم كرنے کی بجائے مذہبی امور كے وزير مملكت پير امين الحسنات سرے سے روپوش ہو گئے ہيں، سانحہ كے بعد سے اب تک وزير مملكت پير امين الحسنات نہ تو منظر عام پر آئے ہيں اور نہ ہی انہوں نے اپنی ذمہ داری كے سلسلے ميں ميڈيا كو لاپتہ حجاج كے بارے ميں آگاہ كرنے كے لئے كوئی كردار ادا كيا ہے۔



ذرائع كے مطابق حج آپريشن سے قبل وزير مملكت پير امين الحسنات كے ہم شكل بھائی اور ديگر رشتہ دار من پسند افراد كے حج ويزے لگوانے ميں پیش پیش تھے تاہم سانحہ منیٰ كے بعد سے اب تک وزيرمملكت كا نہ تو پتہ چلا ہے اور نہ ہی انہوں نے ميڈيا كو كسی قسم كی معلومات كی فراہمی کے لئے خود كو پیش كيا ہے، ذرائع كا کہنا ہے کہ وفاقی وزير مذہبی امور سردار يوسف كو وزيراعظم نوازشريف كے احكامات پر لاپتہ حاجيوں كہ تلاش کے لئے سعودی عرب میں ہی ٹھہرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن وزيرمملكت پير امين الحسنات كے منظرعام سے غائب ہونے كے بارے ميں مخلتف چہ مگوئياں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں