پی آئی اے اور پالپا کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار 4 روز میں ادارے کو کروڑوں کا نقصان
پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے شجاعت عظیم کو اپنے مطالبات سے آگاہ کردیا
ISLAMABAD:
پاکستان ایئرلائن اور پائلٹوں کی نمائندہ تنظیم پالپا میں مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں کوئی فریق معاملے کے حل پر متفق نہ ہوسکا۔
ایکپسریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سے اسلام آباد میں پالپا کے وفد نے ملاقات کی اور پی آئی اے کے حالیہ بحران کے حل کے لئے اپنے مطالبات سے انہیں آگاہ کیا تاہم ڈھائی گھنٹے تک جاری بات چیت کے دوران کوئی حل نہ نکل سکا اورایک مرتبہ پھر حکومت اور پالیا کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد مذاکراتی عمل کا دوسرا دور پیر کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب پالپا اور پی آئی اے حکام کے درمیان چار روز سے جاری تنازع کے باعث اب تک درجنوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جب کہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں، چار روز کے دوران اب تک 60 پروازیں منسوخ ہونے سے ادارے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے جب کہ ایڈوانس بکنگ کرانے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی و تاخیر اور مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرانے کی وجہ سے جہاں پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہیں مسافروں کی پریشانی سے قطع تعلق نجی ایئرلائنز نے اندرون اور بیرون ملک اپنی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔