سرگودھا کے شہری کے پاس سفید رنگ کا نایاب ”کوا“

کوے کے پر، ٹانگیں اور گردن سفید جب کہ چونچ گلابی ہے لیکن یہ آواز کالے کوے جیسی ہی نکالتا ہے۔


ویب ڈیسک October 04, 2015
کوے کے پر، ٹانگیں اور گردن سفید جب کہ چونچ گلابی ہے لیکن یہ آواز کالے کوے جیسی ہی نکالتا ہے۔ فوٹو؛ایکسپریس

آج تک آپ لوگوں نے کالے کوے ہی اڑتے اور کائیں کائیں کرتے دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ایسے کوے سے جو رنگت میں بھی دوسرے کوؤں سے مختلف ہے اور اس کی خوراک مرغی کا قیمہ اور دیسی گھی کی چوری ہے۔

سفید کوا سرگودھا کے ایک شہری نے پال رکھا ہے، ظفراللہ چوک کے قریب رہنے والے محمد ارشد نے نایاب کوے کو پالتوے پرندے کے طور پر رکھا ہوا ہے۔ محمد ارشد کا کہنا ہے کہ انھیں سرگودھا کے قریبی جنگل سے سفید کوے کا بچہ ملا تاہم اب اس کی عمر 5 ماہ ہوچکی ہے مگراس کی رنگت نہیں بدلی۔ کوے کے پر، ٹانگیں اور گردن سفید جب کہ چونچ گلابی ہے لیکن یہ آواز کالے کوے جیسی ہی نکالتا ہے۔

ظفراللہ نے اپنے پالتو سفید کوے کو ٹام کروز کا نام دیا ہے جب کہ وہ اسے مرغیوں کا قیمہ اور دیسی گھی کی چوری کھلاتا ہے اور تو اور سفید کوے کا دل بہلانے کے لئے اس کےساتھ ایک کالا کوا بھی رکھا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں