فرانس میں شدید طوفان اور سیلاب سے 16 افراد ہلاک

سیلاب کے باعث علاقے میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے بلکہ آمدورفت کے ذرائع بھی بری طرح متاثر ہوچکے، حکام


ویب ڈیسک October 04, 2015
فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔ فوٹو : فائل

فرانس میں طوفان اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 16 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی حصے میں شدید طوفان اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور کئی اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ سیلاب کے باعث علاقے میں نہ صرف نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے بلکہ آمدورفت کے ذرائع بھی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ دوسری جانب فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں