مسلم لیگن کے شیر اپنی نشست کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں ایاز صادق

عمران خان کہتے ہیں کہ اسمبلی جعلی ہے اگر اسمبلی جعلی ہے تو اس میں رہنے کے لئے مرے کیوں جاتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

عمران خان کو ملک کے ساتھ ساتھ لاہورکی ترقی بھی پسند نہیں،ایاز صادق فوٹو:فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کومستقبل کانقشہ نظرآچکا ہے جب کہ مسلم لیگ(ن) کے شیر اپنی نشست کا دفاع کرنے کے لئےتیار ہیں۔

لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا شیراپنی سیٹ کادفاع کرنے کوتیارہے جب کہ 11 اکتوبر کو این اے 122 کا فیصلہ تاریخی ہوگا اور اس دن پاکستان جیتے گا لیکن اس کے بعد بھی رونے والے روتے رہیں گے کیونکہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کومستقبل کانقشہ نظرآچکا ہے اور عمران خان کواپنی شکست نظرآرہی ہے جب کہ عمران خان 2018کے الیکشن سے بھی خوفزدہ ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی جب کہ عمران خان کو خطرہ ہے چینی سرمایہ کاری آگئی توان کا کیا بنے گا کیونکہ ملک کے ساتھ ساتھ عمران خان کو لاہورکی ترقی بھی پسند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود پی ٹی آئی کے آدھے درجن ارکان اسٹے آرڈرلے کربیٹھے ہیں اس لیے اب دہرے معیار اوردھرنوں کی سیاست مسترد ہوگئی ہے۔


اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہورکے شیرجاگیں توگیدڑبھاگ جاتے ہیں، لاہورکی گلیاں کوچے ہمارے ہیں اور ہم ان کے ہیں لہذا الزمات جھوٹ اوربہتان ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اورشہبازشریف نے پاکستان کی معیشت کو پیروں پرکھڑا کیا، امریکا کا دباؤ قبول نہیں کیا بلکہ پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا جب کہ کراچی کے بھتہ خوروں پرہاتھ ڈالا اور اب دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑرہے ہیں لیکن پاکستان کی خوشحالی پرعمران خان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں اور عمران خان کی سیاست نے پاکستان کی سیاست کو نقصان پہنچایاہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اسمبلی جعلی ہے اگر اسمبلی جعلی ہے تو اس میں رہنے کے لئے مرے کیوں جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے حکمراں ہیں وہ اگر نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو پہلے وہاں بنائیں ،بڈھ بیر میں جو سانحہ پیش آیا ادھر وزیراعظم اورآرمی چیف تو موجود تھے لیکن عمران خان حلقہ این اے 122 کا رونا رو رہے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x38kfzx_ayaz-sadiq_news
Load Next Story