این اے 122 میں تحریک انصاف کے نوٹوں اور ہمارے ووٹوں کامقابلہ ہے سعد رفیق

11 اکتوبر کو عمران خان کی منفی طرز سیاست کو عوام مسترد کردیں گے، وفاقی وزیرریلوے


ویب ڈیسک October 04, 2015
11 اکتوبر کو عمران خان کی منفی طرز سیاست کو عوام مسترد کردیں گے، وفاقی وزیرریلوے۔ فوٹو: پی پی آئی

KARACHI: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ این اے 122 میں تحریک انصاف کے نوٹوں اور ہمارے ووٹوں کامقابلہ ہے جب کہ 11 اکتوبر کو عمران خان کی منفی طرز سیاست کو عوام مسترد کردیں گے۔

لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عامیانہ زبان اورالزامات عمران خان کا انتخابی نشان بن چکا ہے جب کہ (ن) لیگ کے امپائرصرف عوام ہیں اور میچ میں امپائربدلناعمران کا وطیرہ ہے اور وہ اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں کام کرتی ہیں جلسے اپوزیشن کرتی ہے اوراین اے 122 میں پی ٹی آئی کے نوٹوں اور ہمارے ووٹوں کا مقابلہ ہے تاہم لاہورمسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پرلڑنا پی ٹی آئی کا کام ہے اورہم عدالت جائیں تو اس پر اعتراض کیا جاتا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے اپنے 6 ارکان اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں اورچھپن چھپائی کھیلنا ہمارا نہیں عمران خان کا طرہ امتیاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں دہرے معیارنہیں چلتے، عمران خان بتائیں کہ وہ 300 کنال کے گھرمیں رہتے ہیں اورانہوں نے کتنا ٹیکس دیا؟، نوازشریف بحیثیت وزیراعظم 12 نشستوں کے جہاز پرامریکا گئے لیکن خیبرپختونخوا میں عمران خان سرکاری جہاز کیوں استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں