ایم کیوایم کے استعفوں پرچیئرمین سینیٹ کی رولنگ آج متوقع

اسمبلی سیکریٹریٹ پی ٹی آئی کے استعفے منظورنہ کرنے کی وجہ سے تذبذب کاشکار

چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ اجلاس میں کہاتھا کہ وہ آئندہ اجلاس کے پہلے روزایم کیوایم کے اراکین کے استعفے منظورنہ کرنے کے متعلق رولنگ دیں گے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے ایم کیوایم کے سینیٹرزکے استعفے منظور نہ کیے جانے کے معاملے پر رولنگ آج متوقع ہے جب کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ایم کیوایم کے استعفے منظورکرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر تذبذب کا شکارہے۔


چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ اجلاس میں کہاتھا کہ وہ آئندہ اجلاس کے پہلے روزایم کیوایم کے اراکین کے استعفے منظورنہ کرنے کے متعلق رولنگ دیں گے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے ایم کیوایم اراکین کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں جب کہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں اداکی جا رہی ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی تحریک انصاف کے استعفے منظورنہ کرنے کی وجہ سے ایم کیوایم کے استعفوں کے بارے میں قانونی پیچیدگی ہے اوراس میں اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی نااہلی نے مزیداضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تحریک انصاف کے استعفے منظورنہ کرکے جومثال قائم کی ہے اس حوالے سے مسائل کاسامناہے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کاکہناہے کہ اگر ایم کیوایم کے اراکین کے استعفے منظورنہ ہوئے توتحریک انصاف کی طرح ان کی تنخواہیں بھی اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائیں گی۔
Load Next Story