لودھراں میں حکم امتناع کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں حامد خان
این اے 154 میں صدیق بلوچ کوحکم امتناعی ججزکی توہین کرنا انتہائی افسوس ناک بات ہے، رہنما تحریک انصاف
LONDON:
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد خان نے این اے 154میں حکم امتناع کی ذمے داری جہانگیر ترین کے وکیل پر عائد کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین کو ای میل کر دی۔
عمران خان کو بھیجی گئی ای میل میں حامد خان نے لکھا ہے کہ ججزکی توہین کرنا انتہائی افسوس ناک بات ہے، سپریم کورٹ نے این اے154کے حوالے سے جو حکم امتناع دیا اس کے ذمے دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں جو مناسب تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، اس لیے قدرتی طور پر ججوں کو حقائق کے مطابق ہی فیصلہ کرنا تھا۔
حامد خان نے کہا کہ اگر ججز اتنے ہی برے ہیں تو ہمیں این اے 125، 122اور دوسرے کیسز میں ریلیف کیسے ملا؟۔ ججوں یا عدلیہ پر تنقید کرنا بالکل غلط ہے۔