سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 87 ہوگئی

سانحہ منیٰ کے بعد سے لاپتہ 306 حاجیوں کو تلاش کر لیا گیا جب کہ 60 تاحال لا پتہ ہیں، وفاقی وزارت مذہبی امور


ویب ڈیسک October 05, 2015
سانحہ منیٰ میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 7 اسپتال میں زیر علاج ہیں، وزارت مذہبی امور۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 87 ہوگئی 7 زخمیوں کو اب بھی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q17/q17.webp

وفاقی وزارت مذہبی امورکے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے جب کہ حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 7 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق حج مشن نے لاپتہ افراد میں سے اب تک 306 حاجیوں کو تلاش کرلیا ہے جب کہ 60 تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q18/q18.webp

وزارت مذہبی امور کے مطابق 32 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق سعودی حکام جب کہ 48 کی تصدیق رشتہ داروں نے کی۔ 26 پاکستانیوں کی تدفین سعودی عرب میں ہی کردی گئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q26/q26.webp

https://img.express.pk/media/images/Gilani-relative-funeral/Gilani-relative-funeral.webp

دوسری جانب سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضی گیلانی کی نماز جنازہ ایم سی سی گراونڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل اُن کی میت سعودی عرب سے ملتان ائیرپورٹ لائی گئی جہاں اسے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم جاوید ہاشمی نے وصول کی۔ اس موقع پریوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت منیٰ حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے فوری اقدامات کرے ۔

واضح رہے کہ رواں برس حج کے دوران منیٰ کے مقام پر بھگڈر مچنے سے تقریباً 800 افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |