سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 87 ہوگئی
سانحہ منیٰ کے بعد سے لاپتہ 306 حاجیوں کو تلاش کر لیا گیا جب کہ 60 تاحال لا پتہ ہیں، وفاقی وزارت مذہبی امور
BAHAWALPUR:
وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 87 ہوگئی 7 زخمیوں کو اب بھی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
وفاقی وزارت مذہبی امورکے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے جب کہ حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 7 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق حج مشن نے لاپتہ افراد میں سے اب تک 306 حاجیوں کو تلاش کرلیا ہے جب کہ 60 تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق 32 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق سعودی حکام جب کہ 48 کی تصدیق رشتہ داروں نے کی۔ 26 پاکستانیوں کی تدفین سعودی عرب میں ہی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضی گیلانی کی نماز جنازہ ایم سی سی گراونڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل اُن کی میت سعودی عرب سے ملتان ائیرپورٹ لائی گئی جہاں اسے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم جاوید ہاشمی نے وصول کی۔ اس موقع پریوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت منیٰ حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے فوری اقدامات کرے ۔
واضح رہے کہ رواں برس حج کے دوران منیٰ کے مقام پر بھگڈر مچنے سے تقریباً 800 افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x38o6k0_mina-tragedy-pakistani-martyrs_news