ٹھٹھہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 05, 2015
بارات غلام اللہ سے شاہ عقیقی جارہی تھی کہ چوہڑ جمالی کے قریب حادثہ پیش آیا فوٹو: فائل

چوہڑ جمالی کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹھہ میں غلام اللہ سے شاہ عقیق جانے والی باراتیوں سے بھری بس چوہڑ جمالی کے قریب الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں