نیپرا نے عدم ادائیگی پر بجلی کی 5 پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

کمپنیوں کو 2 کروڑ 4 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا گیا، نیپرا حکام


ویب ڈیسک October 05, 2015
ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد نے نادہندہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے رقم کی عدم ادائیگی پر بجلی کی 5 پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے رقم کی عدم ادائیگی پر گرین الیکٹرک، ایسٹرن پاور، عربین ونڈ، سونگ انرجی اور فرسٹ ٹرائی اسٹار ونڈ کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو 2 کروڑ 4 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد نے نادہندہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی فرد نادہندہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ میں رقم جمع نہ کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |