اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

غزہ کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ


ویب ڈیسک October 05, 2015
غزہ کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسرائیل نے غزہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم حملے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں شمالی حصے میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز غزہ کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی جب کہ حماس کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل فوج حکام کے مطابق اس سال 30 ستمبر تک غزہ کی جانب سے اسرائیل پر 16 راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی جنگی جہازوں نے حماس کے متعدد کیمپوں کا نشانہ بنایا تاہم حملے کے وقت کیمپ میں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ حملے سے متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کی غزہ میں بربریت کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں