لیجنڈ اداکار ششی کپور کو’’ لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ششی کپور نے فنی کیرئیرکا آغاز بطور چائلد ایکٹر 1948 میں کیا اور کئی دہائیوں تک بالی ووڈ نگری پر راج کرتے رہے۔


ویب ڈیسک October 05, 2015
ششی کپور نے فنی کیرئیرکا آغاز بطور چائلد ایکٹر 1948 میں کیا اور کئی دہائیوں تک بالی ووڈ نگری پر راج کرتے رہے۔ فوٹو:انڈین ایکسپریس

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ششی کپور کو جاگران فلم فیسٹول میں '' لائف ٹائم اچیومنٹ''ایوراڈ سے نواز دیا گیا۔

ممبئی منعقدہ جاگران فلم فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ تقریب میں لیجنڈری اداکار ششی کپور کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ''لائف ٹائم اچیومنٹ'' ایوارڈ سے نوازا جسے انہوں نے خود وصول کیا۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ششی کپور کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیرکا آغاز بطور چائلد ایکٹر 1948 میں فلم ''آگ'' سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم''دھرم پترا" میں مرکزی کردار ادا کیا جس کے بعد وہ کئی دہائیوں تک انڈسٹری پر راج کرتے رہے۔

بالی ووڈ اداکار ششی کپور نے شہرہ آفاق فلموں دیوار''،''وجیتا''، ''کبھی کبھی''،''نمک حلال''،''سہاگ''،''محافظ''،''مسٹر رومیو'' سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی جانداراداکاری کی بدولت اعلی ترین فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں تاہم ان کی فلم '' دیوار'' میں ان کا ڈائیلاگ ''میرے پاس ماں ہے'' کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |