گائوں پر چھاپہ دیہاتیوں کی مزاحمت 12 افراد زخمی پولیس یرغمال

خواتین نے پولیس پر پتھرائو کیا اور موبائلوں پر ڈنڈے برسائے جب کہ کئی اہلکار گاڑیوں سے اتر کر کیلے کے باغ میں چھپ گئے،

پولیس اور گائوں کی سیکڑوں خواتین میں جھگڑے کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا، فوٹو : فائل

ٹنڈو آدم، سانگھڑ پولیس کی ایک درجن موبائل گاڑیوں نے ڈی ایس پی ایوب بروہی کی قیادت میں گائوں الیاس پڑھیاڑ پر چھاپہ مارا اور چھاول، ایوب اور دیگر کئی گھروں کی تلاشی لی جس پر گائوں والوں نے مزاحمت شروع کردی۔


جس کے نتیجے میں2 اہلکاروں، 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور گائوں کی سیکڑوں خواتین میں جھگڑے کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا، خواتین نے سول ڈریس میں ملبوس ڈی ایس پی ایوب بروہی کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا جبکہ 500 سے زائد دیہاتیوں نے راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر پولیس کو گائوں کے اندر محصور کردیا۔

خواتین نے اس موقع پر پولیس پر پتھرائو کیا اور موبائلوں پر ڈنڈے برسائے جب کہ کئی اہلکار گاڑیوں سے اتر کر کیلے کے باغ میں چھپ گئے، سیکڑوں لوگوں نے درجنوں پولیس اہلکار کو 3 گھنٹے یرغمال بنائے رکھا۔ دیہاتیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے بغیر کسی جواز کے چڑھائی کرکے 3 گھروں کو نذر آتش بھی کیا ہے۔
Load Next Story