پریذیڈنٹ ٹرافی یونس خان کی ناقابل شکست سنچری

طاہر خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا


Sports Desk October 22, 2012
ان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسٹیٹ بینک کیخلاف حبیب بینک نے 4وکٹ پر242 رنز بنالیے. فوٹو: فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی کے چوتھے رائونڈ کے ابتدائی دن یونس خان نے سنچری جڑدی، سابق قومی کپتان 101 پر ناقابل شکست ہیں۔

ان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسٹیٹ بینک کیخلاف حبیب بینک نے 4وکٹ پر242 رنز بنالیے، یونس نے 11چوکے جڑے، حسن رضا41 جبکہ رمیز عزیز 49 پر ناٹ آئوٹ ہیں، سعدالطاف نے 2وکٹیں لیں۔پی آئی اے سے میچ میں نیشنل بینک نے 8وکٹ پر 317رنز جوڑلیے، قیصرعباس104رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ناصر جمشید 35 اور فواد عالم24رنز بناکر میدان بدر ہوئے، طاہر خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔کے آر ایل کے مقابل یوبی ایل نے عابدعلی کی سنچری سے تقویت پاتے ہوئے 3وکٹ پر 241رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، عابد 124رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔

محمد سمیع 53رنزپر ناٹ آئوٹ ہیں۔پورٹ قاسم کیخلاف سوئی ناردرن گیس کی ٹیم 266رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، محمد رضوان 91 اور علی وقار50رنز بناکر نمایاں رہے، اعظم حسین نے 4 مہرے کھسکائے،حریف ٹیم نے جوابی اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 49رنز جوڑلیے، خرم منظور38رنز بناچکے ہیں۔زرعی ترقیاتی بینک کے بولرز نے 284 پر واپڈا کے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرلیا، شعیب مقصود110اور بلال خلجی53رنز بنانے میں کامیاب رہے، عبدالرزاق نے 3 اور محمد خلیل نے 2 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں