ودہولڈنگ ٹیکس کامعاملہ حل کرلیاجائے گا وزیراعلیٰ پنجاب
تاجر برادری ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں تاجروں کے وفد سے خطاب کررہے تھے، ایم این اے پرویز ملک، لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید، اشرف بھٹی، خالد پرویز، انجم محمود بٹ، نعیم میر، عبدالرزاق ببر، محبوب سرکی، خواجہ شفیق، شاہد نذیر، محمد علی میاں اور تاجروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس معاملے پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے بات کرکے اس معاملے کا موزوں حل تلاش کرنے پر زور دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کو صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے سامنے اٹھانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعلی محمدشہباز شریف کی ذاتی دلچسپی مثبت نتائج کی حامل ہوگی اور یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے لہٰذا بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا بہت ضروری ہے تاکہ حکومت و تاجر برادری کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں اور دونوں ملک کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔