شعیب رواں سال 100کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین

شعیب ملک نے رواں برس 11 ون ڈی مقابلوں میں 114 کی اوسط سے 500 رنز بنائے ہیں


Sports Desk October 06, 2015
شعیب ملک رواں برس ایک سنچری اور 3 ففٹیز داغ چکے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: شعیب ملک رواں سال 100کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین بن گئے۔

زمبابوے سے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے آل راؤنڈر نے اب تک 11ون ڈے میچز میں 500رنز بنائے، ان میں ایک سنچری اور 3 ففٹیزشامل ہیں،شعیب کا اسٹرائیک ریٹ 114.41رہا، اس دوران وہ 6بار ناقابل شکست پویلین واپس گئے۔

14 اکتوبر 1999 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے شعیب ملک نے اب تک 227 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں 34.62 رنز کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز بنائے ہیں جب کہ 147 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں