وزیراعظم کا تمام وزارتوں اورمحکموں کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ

کوئی کوتاہی یا کرپشن کی شکایات سامنے آئیں گی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی


عامر خان October 06, 2015
کوئی کوتاہی یا کرپشن کی شکایات سامنے آئیں گی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی: فوٹو: فائل

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا براہ راست جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم دورہ امریکا سے واپسی کے بعد شیڈول کے مطابق ہر وفاقی وزارت کے وزیر اور متعلقہ افسران سے ان کے محکمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لیں گے اور کارکردگی کو چیک کیا جائے گا ۔

وفاقی حکومت کے انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جو محکمہ یا وزارت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو اس کے وزیر یا وزیر مملکت یا متعلقہ محکمے کے سربراہ کو تبدیل کردیاجائے گا اور اگر مذکورہ منصوبے میں کوئی کوتاہی یا کرپشن کی شکایات سامنے آئیں گی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں