وزیراعظم کا تمام وزارتوں اورمحکموں کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ
کوئی کوتاہی یا کرپشن کی شکایات سامنے آئیں گی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا براہ راست جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم دورہ امریکا سے واپسی کے بعد شیڈول کے مطابق ہر وفاقی وزارت کے وزیر اور متعلقہ افسران سے ان کے محکمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لیں گے اور کارکردگی کو چیک کیا جائے گا ۔
وفاقی حکومت کے انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جو محکمہ یا وزارت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو اس کے وزیر یا وزیر مملکت یا متعلقہ محکمے کے سربراہ کو تبدیل کردیاجائے گا اور اگر مذکورہ منصوبے میں کوئی کوتاہی یا کرپشن کی شکایات سامنے آئیں گی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔