اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے انگریزی خطاب پرتوہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود وزیراعظم نے30 ستمبر کوجنرل اسمبلی میں انگریزی میں خطاب کیا، درخواست گزار


Online October 06, 2015
سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل251 نافذ کرنے کاحکم دیاتھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں اردو زبان کے بجائے انگریزی میں خطاب کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست گزارمحمود اختر نقوی نے موقف اختیارکیاکہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود وزیراعظم نے30 ستمبر کوجنرل اسمبلی میں انگریزی میں خطاب کیا، سپریم کورٹ8 ستمبر کواردو زبان سے متعلق حکم جاری کرچکی ہے، سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل251 نافذ کرنے کاحکم دیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔