اقتصادی راہداری منصوبوں کے آسان روٹ پہلے مکمل کیے جائینگے

خضدار،رتوڈیروروٹ 3ماہ جبکہ پنج گورناگ سیکشن آئندہ دسمبرمیںمکمل ہوگا،وزارت مواصلات

خضدار،رتوڈیروروٹ 3ماہ جبکہ پنج گورناگ سیکشن آئندہ دسمبرمیںمکمل ہوگا،وزارت مواصلات فوٹو: فائل

وزارت مواصلات کوچین پاک اقتصادی راہداری کے منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے میں مشکلات کاسامناہے۔


ذرائع کے مطابق منصوبے کا سینٹرل روٹ اگلے 15سال میں مکمل ہونا ہے اور اب تک صرف ایک حصے پرکام جاری ہے، دوسری طرف وزارت کے حکام کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ پہلے آسان روٹ کو مکمل کیا جائے جس میں عملے کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایاجارہا ہے،وزارت مواصلات کے مطابق خضدار، رتوڈیرو روٹ 3ماہ میں مکمل ہو جائیگا، پنچگورناگ سیکشن ایف ڈبلیواونے شروع کردیاہے جو آئندہ سال دسمبرمیں مکمل ہوجائیگا، اب تک ایسٹرن ویسٹرن روٹ پر بھی کام شروع کیا گیاہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ موجودہ نیٹ ورک کو ہی گوادر پورٹ سے جوڑ دیا جائے، خنجراب سے گوادر تک تقریباً2442 کلو میٹر روٹ ہے جس کی لاگت ساڑھے 11ارب ڈالر ہے ،چین کے ساتھ موجودہ نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے روٹس اور رابطے بڑھائے جائینگے۔
Load Next Story