دنیا بھرکے جوہری پلانٹس کو سائبر حملوں کا خطرہ ہے لندن تھنک ٹینک

زیادہ تر ممالک اپنے جوہری بجلی گھروں کو اس خطرے سے بچانے کیلیے تیار نہیں، رپورٹ


این این آئی October 06, 2015
برطانیہ کے جوہری پلانٹ بھی محفوظ نہیں، اسے ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کر دیا گیا فوٹو: رائٹرز

لندن کے تھنک ٹینک چیٹہیم ہاؤس(Chatham House) نے خبردارکیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے جوہری بجلی پلانٹوں کو شدید سائبر حملوں کا خطرہ لاحق ہے۔

زیادہ تر ممالک اپنے جوہری بجلی گھروں کو اس خطرے سے بچانے کیلیے مناسب طور پر تیار نہیں ہیں، چیٹہیم ہاؤس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بہت سے کنٹرول نظام ڈیزائن کے لحاظ سے ہی غیر محفوظ ہیں، رپورٹ کے مطابق سائبر مجرمان، سرکاری ہیکروں اور دہشت گرد سب اپنی آن لائن سرگرمی میں اضافہ کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ پر مبنی حملے کا شدید خطرہ ہمیشہ سے موجود ہے۔

کسی جوہری پلانٹ پر کسی قسم کا حملہ خواہ وہ چھوٹے پیمانے پر کیوں نہ ہو یا اس کے ہونے کا امکان بہت ہی کم کیوں نہ ہو اسے سنجیدگی سے لیے جانے کی ضرورت ہے ، جوہری تنصیبات پر چھوٹے پیمانے پر بھی ہونے والا سیکیورٹی حملہ رائے عامہ پر اور شہری استعمال کی جوہری صنعت کے مستقبل پر شدید اثر ڈالے گا، رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانیہ کے جوہری پلانٹ بھی بہت محفوظ اور تیار نہیں ہے کیونکہ حال ہی میں وہ ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں