امریکا پاکستان کو5 ڈرون اسکین ایگل طیارے فروخت کرے گا

پاکستان کو اسکین ایگل ڈرون طیارے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔


INP October 06, 2015
پاکستان میں پہلے ہی ملکی ساختہ ڈرون براق، ابابیل اوراطالوی ساختہ فالکو موجود ہے فوٹو: فائل

امریکاپاکستان کو5ڈرون اسکین ایگل فروخت کرے گا، امریکی وزارت دفاع نے ڈرون کی پاکستان کو فروخت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،پاکستان کو یہ طیارے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاکستان کوڈرون طیارے اسکین ایگل دینے کی منظوری دیدی ہے''اسکین ڈرون'' کا ہارڈویئراور ٹیکنیکل ڈیٹا اگلے سال اگست تک پاکستان کے حوالے کردیاجائے گا ، پاکستان کو5 طیارے ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالرمیں ملیں گے۔ 20 گھنٹے تک پروازکرنے والے ڈرون طیارے میں2 کیمرے لگے ہوتے ہیں،

پاکستان میں پہلے ہی ملکی ساختہ ڈرون براق، ابابیل اوراطالوی ساختہ فالکو موجود ہے ،پاکستان دنیاکے ان 5 ممالک میں شامل ہے جومسلح ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں