شرح سودکم کرنے سے روزگارکے مواقع بڑھیں گے فیڈریشن
دوسرے ممالک سے تعلقات اور تجارت کے فروغ کے لیے ایف پی سی سی آئی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے
وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت کے نائب صدرزبیر علی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مفادات اور صوبے کی معیشت کے تحفظ کیلیے ملکرکام کرنا ہوگا۔
دوسرے ممالک سے تعلقات اور تجارت کے فروغ کے لیے ایف پی سی سی آئی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ۔ ہم نے صوبے اور ملکی معیشت کی بہتری کیلیے بھرپو ر انداز سے کوشش کی ہے جس کے اثرات آنیوالے وقت میں سامنے آجائیںگے ۔ انھوں نے کہاکہ ہماری ہمیشہ کوشش کی کہ خیبر پختونخواکے دنیا کے دیگرممالک کیساتھ معاشی وتجارتی تعلقات میں اضافہ ہو اورغیرملکی سرمایہ کارخیبر پختونخوا میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں اور اس کے لیے خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی اور عوام کو ایف پی سی سی آئی کا ساتھ دیناہوگا۔
انھوں نے کہاکہ ہم نے ملکی معیشت کی بحالی اوربزنس کمیونٹی کی فلاح کابیڑہ اٹھارکھا ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ خیبرپختونخواکی بزنس کمیونٹی کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ٹرائبل ایریاز چیمبر کے صدر راحت اللہ ،ڈیرہ اسماعیل خان چیمبر کے صدر ظفر جلیل خان مستی خیل ،مردان چیمبرکے سابق صدر حافظ محمدشعیب،ہری پور چیمبرکے سابق صدرصفدر زمان شاہ،حطارانڈسٹریل اسٹیٹ کے ملک فرید،واجدعلی آفریدی، شیخ میاں عتیق، سلطان محمد مومند،انجمن تاجران خیبرپختونخوا کے صدر حاجی حلیم جان،نائب صدرملک مہر الٰہی،ٹرائبل چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہدا لرحمن سمیت خیبرپختونخوا کے تاجرو صنعتکاروں نے شرکت کی ۔
اجلاس کے شرکانے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرسینیٹرحاجی غلام علی کو صوبے کی تاریخ میں پہلی عظیم الشان ایوارڈ تقریب منعقد کرانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ زبیرعلی اپنے والد محترم سینیٹرحاجی غلام علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی جوخدمت کر رہے ہیں اور جس طرح بزنس کمیونٹی کوایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے ان کی بزنس کمیونٹی کیلیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پشاورسمیت خیبرپختونخواکی بزنس کمیونٹی ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد اور صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور معیشت کی بہتری کیلیے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زبیر علی کے ہمیشہ شانہ بشانہ رہی گی۔
زبیر علی نے کہاکہ آپ لوگوں کے مشوروں سے اس صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کروںگا۔ انھوں نے کہاکہ میں نے صوبے کی معیشت کی بہتری اور تعمیروترقی کابیڑہ اٹھارکھا ہے اورمیرے اس مشن میں ساتھ دینے پر ہری پور ' مردان ' ڈیرہ اسماعیل خان ' پشاور سمیت صوبے کے تمام تاجروں کو صنعتکاروں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ زبیر علی نے مزید کہاکہ میں خیبرپختونخوا کی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ان مشکل حالات میں بھی اپنا کاروبار کرکے ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں خیبرپختونخوا کو دیے جانیوالے ریلیف پیکیج کی مدت میں مزید توسیع اور تاجر برادری کے مسائل حل کرائے جائیں۔
انھوںنے کہاکہ بیروزگاری کاخاتمہ کرنے کیلیے شرح سودمیںکمی کرناہوگی ورنہ ملک ترقی نہیںکرسکے گا۔زبیر علی نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کا خاتمہ کر سکیں۔ خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ انھوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے بڑے انڈسٹریل اسٹیٹ حطارکی مشکلات ہمارے علم میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں اور بزنس کمیونٹی کیساتھ ان کی مشکلات کو حکومت کے سامنے لائیں اور جس پیکیج میں ان کیساتھ زیادتی ہوئی ہے اس پیکج میں ان کا حق انہیں دلائیں۔