پاکستان سے بہترمعاشی تعلقات چاہتے ہیں یونانی سفیر
دونوں ممالک شمسی توانائی کے شعبے میں بھی تعاون کر کے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔
TEHRAN:
پاکستان میں یونان کے سفیر پیٹرس ماورائڈس نے اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کادورہ کیا اورنو منتخب صدرظفر بختاوری کو مبارکباد پیش کی اوران سے تجارتی وباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔
یونانی سفیرنے کہاکہ پاکستان اوریونان کے درمیان باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لیے معاشی تعلقات میںبہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ زیتون کاتیل یونان کی بڑی اور مشہور مصنوعات میںسے ایک ہے اور دنیامیں اس کو بہت پذیرائی مل رہی ہے۔انھوںنے کہاکہ یونان اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت بہت کم ہے جوکہ تقریباً 500 ملین ڈالرہے جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کرکے اس کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے۔
انھوںنے کہاکہ دونوں ممالک شمسی توانائی کے شعبے میں بھی تعاون کر کے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔ صدرآئی سی سی آئی ظفربختاوری نے کہاکہ یونان پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ملک ہے کیونکہ 30,000 پاکستانی یونان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انھوںنے اس امید کا اظہارکیا کہ یونان معاشی بحران پربہت جلدقابوپا لے گا۔ انھوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے لیے اب مناسب وقت ہے کہ وہ روایتی مارکیٹ سے ہٹ کر غیر روایتی مارکیٹوں پر خصوصی توجہ دیںجبکہ تجارتی وفود کے آزادنہ تبادلہ اور بزنس ٹو بزنس تعلقات قائم کرکے دونوں ممالک باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو ترقی دے سکتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اسلام آباد چیمبر مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کر رہاہے اورعنقریب اسلام آباد چیمبر کا تجارتی وفد یونان کا دورہ بھی کرے گا۔ صدرآئی سی سی آئی نے کہاکہ پاکستان اور یونان کے درمیان سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن میںانفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، تعمیرات، آٹو موبائل پارٹس، فوڈ پراسسنگ ، فشریز، زراعت ، ہوٹل انڈسٹری اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سرفہرست ہیں اور ان میں سرمایہ کاری کر کے دونوں ممالک اچھا خاصا منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ آئی سی سی آئی، سی ڈی اے اوریونانی سفارتخانہ ملکرایک سیمینار کا انعقاد کریں گے جس میںاسلام آباد کو خوبصورت بنانے میںیونان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائیگی۔