مسلمانوں کو دست و گریباں کرنا کفار کی سازش ہےحافظ سعید

میٹروول ، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس اور کورنگی میں تنظیمی اجتماعات سے خطاب.


Staff Reporter October 22, 2012
میٹروول ، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس اور کورنگی میں تنظیمی اجتماعات سے خطاب۔ فوٹو: فائل

امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ باہمی اتحاد و اتفاق کی حکمت ملی مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے موثر ثابت ہو گی۔

مذہبی گروہ بندی اور عصبیت و لسانیت کے امراض ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں مسلمان کو آپس میں دست و گریباں کرنا کفار کی کامیاب سازش ہے دعوت و جہاد انبیا کا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو میٹروول ، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ سوسائٹی اور کورنگی میں جماعۃ الدعوۃ کے تنظیمی اجتماعات سے خطاب میںکیا۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد کسی سیاسی یا گروہی مفاد کا حصول نہیں بلکہ ہمارا مشن امت مسلمہ کی سرخروئی ہے اس وقت امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، مسلمانوں کے اندر گروہ بندیوں اور تفرقہ بازی نے ان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |