وہاڑی میں مسافر بس الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی متعدد کی حالت تشویشناک

زخمی افراد میں سے 8 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جن میں کواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک October 07, 2015
مسافر بس خانیوال چوک پر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی:فوٹو:فائل

SWAT: خانیوال چوک پر مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور سے بہاولپور جانے والی مسافر بس وہاڑی میں خانیوال چوک کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خٍواتین بھی شامل ہیں، 8 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے اسپتال کا عملہ اپنی تمام تر کوششوں میں مصروف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔