پشاور کے مختلف علاقوں سے افغان باشندوں سمیت 50 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


ویب ڈیسک October 07, 2015
سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTION: پولیس نے یکہ توت سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت 50 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق پولیس نے پشاور کے علاقوں یکہ توت، زرگر آباد، خان مست کالونی، پنج کٹھہ، بیری باغ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی طور پر مقیم 9 افغان باشندوں سمیت 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں