رینجرز اہلکاروں کے غیر اخلاقی رویئے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

میں ماں ہوں اور اپنے بیٹے سے ملنے جاتی ہوں تو رینجرز کا رویہ غیر اخلاقی ہوتا ہے، ڈاکٹرعاصم کی والدہ کا درخواست


ویب ڈیسک October 07, 2015
ڈاکٹرعاصم 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ نے اپنے زیر تحویل بیٹے سے ملاقات کے دوران رینجرز اہلکاروں کے مبینہ خراب رویئے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ڈاکٹرعاصم کی والدہ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ماں ہیں اور جب بھی اپنے بیٹے سے ملنے جاتی ہیں تو رینجرز کا رویہ غیراخلاقی ہوتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ قانون و آئین اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور انہیں آزادی سے ملاقات کرنے دی جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں، دوران تحویل انہیں دل کی تکلیف کی وجہ سے کراچی کے سرکاری اسپتال میں بھی رکھا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔