پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 اور زمین میں اسکی گہرائی 300 کلو میٹر تھی، زلزلہ کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک October 07, 2015
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 اور زمین میں اسکی گہرائی 300 کلو میٹر تھی، زلزلہ کوہ پیما مرکز. فوٹو:فائل

سوات، مالا کنڈ اور ہری پور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، ہری پور اور لکی مروت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ دیر اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب کوہ ہندو کس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 300 کلو میٹر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔